مہر خبررساں ایجنسی نےدی واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن پولیس نے شامی پناہ گزین کا بھیس بدل کر مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کرنے والے ایک جرمن فوجی لیفٹیننٹ کو گرفتار کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق 28 سالہ آفیسر کو پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی، فراڈ اور جرمنی میں تربیت کے دوران 'گن لاء' کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہےفوجی آفسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ ادھر جرمنی، فرانس اور آسٹریا میں پولیس چھاپوں کے دوران مذکورہ افسر کے ساتھی ہونے کے شبہ میں ایک 24 سالہ طالب علم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 24 سالہ طالب علم کے گھر سے 'مختلف اقسام کے ہتھیار' برآمد کیے گئے، جنھیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ طالب علم کے گھر سے ہتھیاروں کی برآمدگی اور ایک افسر کے شامی پناہ گزین کے بھیس میں گرفتاری کے واقعات سے حکام یہ تصور کر رہے ہیں کہ دونوں افراد پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کو مزید ہوا دینے کے لیے کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
جرمن پولیس نے شامی پناہ گزین کا بھیس بدل کر مبینہ طور پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کرنے والے ایک جرمن فوجی لیفٹیننٹ کو گرفتار کرلیا ہے ۔
News ID 1872110
آپ کا تبصرہ